خوبصورتی میں اضافے کیلئے 9 سالہ بیٹی کی پلاسٹک سرجری کرانے پر ماں تنقید کی زد میں

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جاپان میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے ماں نے اپنی 9 سالہ بیٹی کی پلاسٹک سرجری کرا دی۔

رپورٹس کے مطابق جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد کو بھی پلاسٹک سرجری کرانے کی اجازت ہے لیکن اس کے لیے ان کے والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی شامل ہونا ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جاپان میں اکثر والدین اپنے بچوں کو مزید پرکشش بنانے کے لیے  یہ کاسمیٹک طریقہ کار استعمال کررہے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق جاپانی بیوٹی  میگزین  نے حال ہی میں ایک ماں بیٹی کی اسٹوری کو شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ  ماں بیٹی کی جوڑی جن کا یوٹیوب چینل میک اپ اور پلاسٹک سرجری کے بارے میں مواد بناتا ہے نے  اپنی 9 سالہ بیٹی 'مچی' کو مزید خوبصورت بننے میں مدد کے لیے اس کی  پلکوں کے اوپری حصے  پر Double Eyelid سرجری کرو ادی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جاپان میں اکثر لوگوں کی ڈبل آئی لیڈ نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ ماں نے اپنی بیٹی کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اس کی پلکوں کے اوپری حصے کی سرجری کروائی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی بیٹی کی سرجری پر 2 ہزار ڈالر سے زائد خرچ کیے، یہ سرجری تقریباً 20 منٹ میں ہوجاتی ہیں لیکن سرجری کے دوران کچھ مشکلات کی وجہ سے یہ 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جاپانی خاتون کا کہنا ہے کہ میں مستقبل میں اپنی بیٹی کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اسے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کا بھی مشورہ دوں گی۔ 

دوسری جانب ماہرین جاپانی خاتون اور ایسے کئی افراد پر تنقید کررہے ہیں جو خوبصورتی میں اضافے کے لیے بچوں کی پلاسٹک سرجریز کروارہے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ ایسے والدین خود اپنے بچوں میں ان کی خامیوں کو  ظاہر کروارہے ہیں۔