پاکستان
Time 16 نومبر ، 2022

جلسے اور سڑک بند ہونے سے مشکلات ہوئی، محمود خان اور مراد کیخلاف تھانے میں درخواست جمع

درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ایس ایچ او— فوٹو: فائل
درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ایس ایچ او— فوٹو: فائل 

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف تھانہ تیمرگراہ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔

شہریوں نے تیمر گراہ میں جلسے اور سڑک بندکرنے کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی اور مرکزی شاہراہ بند ہونے سے شہریوں، مریضوں، طلبہ اور بزرگ افراد کو مشکلات ہوئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گزشتہ دنوں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں لہٰذا وزیراعلیٰ محمود خان اور مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او بخت جمال کا کہنا تھاکہ درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :