پاکستان
Time 19 نومبر ، 2022

پاکستان نے ادائیگیوں میں آج تک کبھی نہ ڈیفالٹ کیا اورنہ آئندہ کرے گا: وزیرخزانہ

معیشت سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں: اسحاق ڈار— فوٹو: اے پی پی
معیشت سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں: اسحاق ڈار— فوٹو: اے پی پی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں نہ کریں، پاکستان نے ادائیگیوں میں آج تک کبھی نہ ڈیفالٹ کیا اورنہ آئندہ کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان وقت پرسکوک بانڈکی ادائیگی کرے گا اور آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یوروبانڈکی وقت پر ادائیگی کرے گا، پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیادباتیں نہ پھیلائی جائیں، ضرورت کے مطابق ایندھن کے ذخائر موجود ہیں لہٰذا پاکستان کےڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیاجائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی ادارے بھی پوچھتے ہیں کیایہ افواہیں درست ہیں کہ نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو اچھے طریقے سے مینج کیا جارہا ہے اور اللہ کے فضل سے ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ معیشت سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

مزید خبریں :