پاکستان
Time 19 نومبر ، 2022

’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘، لانگ مارچ کیلئے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکار پھٹ پڑے

راولپنڈی میں لانگ مارچ کیلئے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکار ناقص کھانا کھلانے اور رہنے کیلئے ناکافی انتظامات پر پھٹ پڑے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے پنجاب بھر سے پولیس نفری بلائی گئی ہے۔

پنجاب سے بُلائی جانے والی پولیس نفری کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں اہلکار  ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگا کر احتجاج کررہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔

سی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس کو راولپنڈی بلا کر ہوٹلوں اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید خبریں :