انٹرٹینمنٹ
20 نومبر ، 2022

فلم’ ہڈی‘ کیلئے ٹرانسجینڈرز کے ساتھ بھی رہا: نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ٹرانس لوگوں کا دنیا کو دیکھنے کا انداز بالکل منفرد ہے: بھارتی اداکار کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل
ٹرانس لوگوں کا دنیا کو دیکھنے کا انداز بالکل منفرد ہے: بھارتی اداکار کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم ’ہڈی‘ کی تیاری کیلئے ٹرانسجینڈرز کے ساتھ رہنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ’ میں نے فلم ہڈی میں بہت سے ٹرانس لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے، اس دوران میں 20 سے 25 لوگوں کے ساتھ ان کے ماحول میں بھی رہا‘۔

بھارتی اداکار  کے مطابق ٹرانس لوگوں کا دنیا کو دیکھنے کا انداز بالکل منفرد ہے اور یہ میرے لیے خاصا دلچسپ بھی تھا، میں نے اس سفر کے دوران بہت کچھ سیکھا۔

اداکار نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایاکہ میں اپنے کردار کو ایک خاکے کی صورت پیش کرنا نہیں چاہتا تھا،میں اس  کردار کو اوپر سے محسوس کرنے کے بجائے اس کی گہرائی میں اتر کر محسوس کرنا چاہتا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں ان لوگوں کے ساتھ جاکر رہنے لگا، میں یہ دیکھنے کا منتظر تھا کہ بالآخر ایک ٹرانس کیسے بنتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ہڈی کی جولائی 2023 میں ریلیز ہوگی تاہم نواز الدین صدیقی کی جانب سے فلم ہڈی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا تھاجس میں انھیں خاتون کے روپ میں دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM