کاروبار
Time 21 نومبر ، 2022

چار ماہ کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 46 فیصد کم ہے: اسٹیٹ بینک

چار ماہ کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 11 فیصد کم ہیں: مرکزی بینک۔ فوٹو فائل
چار ماہ کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 11 فیصد کم ہیں: مرکزی بینک۔ فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، ستمبر 2022 کے مقابلے اکتوبر کا خسارہ 56 فیصد زائد ہے۔

ایس بی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.82 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال چار ماہ کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں سے 46 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر تک جاری خسارہ 5.30 ارب ڈالر تھا، جولائی سے اکتوبر کا تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق درآمدات میں کمی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، جولائی سے اکتوبر ملکی درآمدات 20 ارب 61 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال چار مہینوں کی درآمدات 23 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں، رواں مالی سال چار مہینوں کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 11 فیصد کم ہیں، چار مہینوں کی برآمدات 2.61 فیصد اضافے سے 9.82 ارب ڈالر رہیں۔

مزید خبریں :