انٹرٹینمنٹ
21 نومبر ، 2022

ہالی وڈ کے معروف اداکار نے خودکشی کر لی

میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ فوٹو فائل
میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ فوٹو فائل

ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسن ڈیوڈ فرانک کے مینیجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے جیسن کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جیسن ڈیوڈ فرانک پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم مائٹی مورفن میں ٹومی اولیور کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM