کاروبار
Time 21 نومبر ، 2022

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 49 پیسے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 49 پیسے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 49 پیسے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 223.17 روپے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسےمہنگا ہوکر 231 روپےکاہوگیا ہے، جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان