دنیا
Time 22 نومبر ، 2022

لندن: شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی کیلئے اسپیشل امیگریشن اپیلزکمیشن میں سماعت کا آغاز

فوٹو: اسکرین گرہب بی بی سی
فوٹو: اسکرین گرہب بی بی سی 

عالمی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی کیلئے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن میں 5 روزہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق شمیمہ کے وکلا نے کہاکہ داعش میں شمولیت کیلئے شام گئی، شمیمہ بیگم جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلروں کا نشانہ بنی۔شمیمہ کی شہریت ختم کرنےکا فیصلہ غیر قانونی تھا۔

ادھر ہوم آفس کا اصرار ہے کہ شمیمہ اب بھی برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت 2019 میں ختم کردی گئی تھی۔شمیمہ اب بھی شمالی شام کے کیمپ میں ہیں جہاں مسلح گارڈزتعینات ہیں۔

یاد رہے کہ مشرقی لندن کی رہائشی شمیمہ بیگم 8 برس قبل 15 برس کی عمر میں دوسہیلیوں خدیجہ ،عمیرہ کے ہمراہ شام گئیں تھی۔  خدیجہ سلطانہ کی فیملی کے وکلا کے مطابق خدیجہ شام میں روسی بمباری سے ہلاک ہوگئی تھی۔

بعد ازاں  برطانوی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی خطرات کے باعث شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

 اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے شمیمہ بیگم نے عدالت سے برطانیہ واپسی کی درخواست کی تھی جو برطانوی سپریم کورٹ نے پچھلےسال مسترد کر دی تھی۔

مزید خبریں :