کھیل
Time 22 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: ڈنمارک اور تیونس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کا دوسرا میچ ڈنمارک اور تیونس کے درمیان برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  گروپ ڈی کے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچایا مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب ان گولوں کو مسترد کردیا۔

اس کے علاوہ ڈنمارک کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا تھا مگر اُن کے کھلاڑی آندریس کورنیلس صرف ایک میٹر کے فاصلے سے گیند جال میں نہ پہنچا سکے۔

ڈنمارک کیلئے یہ ڈرا میچ اُس کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے میں رکاوٹ بھی بن سکتا ہے کیوں کہ اُس کے گروپ میں دفاعی چیمپئن فرانس بھی موجود ہے ۔ 

اس سےقبل منگل کو کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

مزید خبریں :