کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

ارجنٹائن کیخلاف تاریخی فتح پر عمران خان کی سعودی ٹیم کو مبارکباد

فوٹوـفائل
فوٹوـفائل

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

منگل کو فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ورلڈکپ میں تاریخی فتح کے بعد عمران خان نے سوشل میڈیاپر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ' فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح پر سعودی عرب کی ٹیم کو مبارکباد'۔


مزید خبریں :