29 ستمبر ، 2023
اگرچہ ہر فرد کو ہی پیٹ میں گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے مگر کچھ لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
پیٹ میں اضافی گیس اکثر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
اس مسئلے کے دوران معدہ ہوا بھرنے سے پھول جاتا ہے جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔
تاہم اکثر ایسا مخصوص غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہوتا ہے جن کے بارے میں جاننا اس مسئلے سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
سیب صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند پھل ہے مگر یہ پیٹ میں گیس کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ اس میں شکر کی ایک قسم sorbitol موجود ہوتی ہے۔
متعدد افراد کا جسم اس شکر کو جذب نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں انہیں گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
اس مزیدار پھل میں شکر کی ایک قسم fructose کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ہمارے جسم کو شکر کی اس قسم کو ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث کچھ افراد کو گیس کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس سبزی میں موجود نشاستہ کے باعث کچھ افراد کو پیٹ پھولنے اور اضافی گیس کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔
سبز رنگ کی اس سبزی میں شکر کی ایک قسم galacto-oligosaccharides موجود ہوتی ہے جو معدے میں موجود بیکٹریا کی غذا بنتی ہے جس سے اضافی گیس بنتی ہے۔
ان مشروبات میں موجود کیفین قبض کی روک تھام کرتی ہے مگر اس کے باعث اضافی گیس کے مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
ناشتے کے لیے اکثر استعمال ہونے والا جو کے دلیے میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔
مگر بہت تیزی سے اس دلیے کو کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کی تکلیف کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
گوبھی اور اس کی اقسام صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں مگر ان کو کھانے سے پیٹ پھول سکتا ہے اور گیس کی تکلیف ہوسکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزی ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا۔
اس خشک پھل میں موجود فائبر قبض سے ریلیف دلاتا ہے مگر اس میں موجود شکر کی قسم fructose کے باعث اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے گیس اور پیٹ درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس پھل میں موجود مٹھاس بھی معدے کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
آڑو میں polyols نامی قدرتی شکر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو پیٹ پھولنے اور گیس کا باعث بن سکتی ہے۔
ڈائٹ مشروبات جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں اور اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
جب آپ چیونگم کو چباتے ہیں تو اس کے ساتھ ہوا کو بھی نگل رہے ہوتے ہیں جس کے باعث معدے میں گیس بھر جاتی ہے۔
اس طرح کی ٹافیوں کو کھانے کے دوران آپ ہوا کو بھی نگلتے ہیں اور ہوا نگلنے کا اثر اوپر بیان ہوچکا ہے۔
اسی طرح کینڈیز میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے جو معدے کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
اس پھل میں موجود قدرتی شکر معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر شکر کی قسم sorbitol کو ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے پیٹ پھولنے، گیس اور پیٹ درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔