دنیا کا معمر ترین کتا کس ملک میں موجود ہے؟

فوٹو: نیو یارک پوسٹ
فوٹو: نیو یارک پوسٹ

امریکی کتے نے دنیا کے سب سےمعمرترین کتے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا گینو نامی کتے کی عمر 22 سال ہے ۔

کتے کے مالک ایلکس کا کہنا ہے کہ گینو 24 ستمبر 2000 کو پیدا ہوا جبکہ میں نے 2002 میں اسے گود لیا جب سے یہ میرے پاس ہی ہے۔

فوٹو: نیو یارک پوسٹ
فوٹو: نیو یارک پوسٹ

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گینو دنیا کا سب سے معمر ترین زندہ کتا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ  پیبلز  نامی کتے کے پاس تھا،جو رواں سال اکتوبر میں انتقال کر گیا۔

اس کے بعد یہ ٹائٹل ٹوبی کیتھ نامی کتے  کے پاسر رہا جس کی عمر 21 سال ہے۔

مزید خبریں :