کھیل
23 نومبر ، 2022

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایران کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

فوٹو: پاکستان والی بال فیڈریشن
فوٹو: پاکستان والی بال فیڈریشن

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایران کی والی بال ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی ہے۔

ایران کی والی بال ٹیم براستہ دبئی لاہور پہنچی۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے نمائندوں نے ایران والی بال ٹیم کا استقبال کیا ۔ 

 ایران کی ٹیم کے ساتھ ہی غیر ملکی ٹیموں کی لاہور آمد مکمل ہو گئی۔ افغانستان ، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی جس میں 5  ٹیمیں شریک ہوں گی ۔  ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM