کھیل
24 نومبر ، 2022

ویڈیو، تصاویر: ٹیم کی فتح کا جشن مناتے جاپانی اسٹیڈیم کی صفائی کرنا نا بھولے

فیفا ورلڈکپ میں فیورٹ جرمنی کو جاپان سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو: گیٹی امیجز
فیفا ورلڈکپ میں فیورٹ جرمنی کو جاپان سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو: گیٹی امیجز

فیفا ورلڈکپ میں جرمنی کی اپ سیٹ شکست کا جشن منانے کے بعد جاپانی فینز اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کرنا نہ بھولے۔

فیفا ورلڈکپ میں فیورٹ جرمنی کو جاپان سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی جس کا فینز نے اسٹیڈیم میں بھرپور جشن منایا۔

جشن کے بعد جاپانی فینز نےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی صفائی ستھرائی کی روایت کو برقرار رکھا۔

فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز

جاپان کے فینز کی اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کرنے کی روایت مشہور ہے، جاپانی تماشائیوں کی اسٹیڈیم صاف کرنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

چار برس قبل روس میں ورلڈکپ 2018میں بلیجیئم سے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود جاپانی تماشائیوں نے اسٹیڈیم صاف کرکے توجہ سمیٹی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM