ویڈیو: فیفا ورلڈکپ میں فاتح ٹیموں کی درست پیشگوئی کرنیوالا پینگوئن

دبئی کے معروف ریزورٹ اسکائی دبئی کا ایک پینگوئن قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کی فاتح ٹیموں سے متعلق صحیح پیشگوئیوں کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا۔

قطر میں فیفا ورلڈ کا میدان سجا ہوا ہے جو دنیا بھر کی دلچسپی کا مرکز ہے اور ایسے میں اسکائی دبئی کا پینگوئن بھی اپنی خصوصی صلاحیتوں سے شائقین کی داد سمیٹ رہا ہے۔

ٹوبی نامی پینگوئن  فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسی پیشگوئی کرتا ہو جو درست ثابت ہوتی ہے۔

ٹوبی نے ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی جو سچ ثابت ہوئی جب کہ جاپان اور جرمنی کے درمیان مقابلے کی پیشگوئی نے بھی سب کو حیران کردیا ہے۔

ٹوبی پیشگوئی کیسے کرتا ہے؟

ٹوبی کا ٹرینر اس کے سامنے فٹبال رکھتا ہے، جب کہ فٹبال کے عقب میں ٹیموں کے جھنڈے رکھے جاتے ہیں اور پھر ٹوبی جا کر میچ کی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے فٹبال کو اپنی چونچ سے چھوتا ہے۔

ٹوبی کی یہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے، جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :