پاکستان
24 نومبر ، 2022

صدر اور وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔ فوٹو سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔ فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعظم شہبازشریف اور صدرِ  مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو  میں کہا کہ  پاکستان کے لیے آپ کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے، آپ نے باوقار اور باصلاحیت افسر کے طور پر سی جےسی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں۔

شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM