پاکستان
Time 24 نومبر ، 2022

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے وزیر صحت سے اختلافات، ڈاکٹر نوشاد نے دفتر جانا چھوڑ دیا

اختلافات کے باعث ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا: ذرائع۔ فوٹو فائل
اختلافات کے باعث ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا: ذرائع۔ فوٹو فائل

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپیٹل سے اختلافات پیدا ہو گئے۔

وفاقی وزیر صحت سے اختلافات کے سبب ڈاکٹر نوشاد شیخ نے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے دفتر جانا چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایم سی میں مکمل اختیارات نہ ملنے پر ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے، ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہو گیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے، سندھ میں فیل بچوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد رہی جبکہ پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے۔

مزید خبریں :