پاکستان
24 نومبر ، 2022

'سکیورٹی اداروں کو اعتراض نہ ہو تو پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈنگ پر مسئلہ نہیں'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی سے متعلق اداروں کو اعتراض نہ ہو تو ہمیں پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر مسئلہ نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے اب انہوں نے دھرنا بھی نوازشریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہےکہ عوام کا سمندر لےکر  آؤں گا، دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لےکر  آتا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اپنے سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے سوال ہر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا عہدہ غیرسیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے ۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2 بندے ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں، دو بندےکسی طرف سے بھی اس کیس سے نہیں نکل سکتے، لندن سے جو بندہ الزامات لگا رہا ہے وہ فراڈیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کو ارشد شریف اور دیگر معاملات سے متعلق خط لکھ چکے ہیں، ارشد شریف کی والدہ کے اطمینان کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل ہونی چاہیے ، ٹیم کو کہا ہےکہ ارشد شریف کی والدہ کے ساتھ تمام چیزیں ڈسکس کریں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM