کھیل
25 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل نے سربیا کو 0-2 سے مات دے دی

فوٹو: دی گارڈین
فوٹو: دی گارڈین

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ جی کے میچ میں 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے سربیا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا۔

لوسیل میں برازیل اور سربیا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، البتہ دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم چھا گئی، اُن کی جانب سے پہلا گول رچرلیسن نے 62 ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول بھی رچرلیسن نے 73ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اس کے علاوہ بھی برازیل کی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر ایک مرتبہ گیند گول پوسٹ سے لگ کر آگئی اور دوسری مرتبہ گول بار سے ، سربین ٹیم نے خسارہ اُتار نے کی پوری کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور میچ برازیل کی دو صفر کی جیت پر ختم ہوا۔

اس سے قبل کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM