دنیا
25 نومبر ، 2022

برطانیہ نے سکیورٹی رسک قرار دے کر چینی سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی حکومت نے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے سرکاری محکموں, وزارتوں اور حساس مقامات پر چین کے تیارکردہ سکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے روک دیا ہے۔

برطانوی وزیر اولیور ڈؤڈن کی جانب سے پارلیمنٹ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویژوئل سرویلیئنس سے جڑے حال یا مستقبل میں برطانیہ کو درپیش کسی سکیورٹی رسک کے پیش نظر  چینی ساختہ سکیورٹی کیمروں کی سرکاری اداروں اور حساس مقامات پر  تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے چینی قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM