دنیا
Time 25 نومبر ، 2022

روس کے شہر کرمسک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک، ایک زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس کے شہر کرمسک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مسلح شخص خود بھی مارا گیا۔

روسی حکام کے مطابق رائفل اٹھائے 66 سالہ شخص نے شہر کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کی سڑک پر فائرنگ کی، جس سے تین افراد ہلاک ہوئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو افراد مسلح شخص کے جاننے والوں میں سے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معاملہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :