دنیا
Time 25 نومبر ، 2022

الجزائر کی عدالت نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کے ملزمان کو موت کی سزا سنا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الجزائر کی عدالت نے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ہجوم کی جانب سے 38 سالہ شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

الجزائری خبرایجنسی کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت دو سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

الجزائر میں مشتعل ہجوم کا جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر 38 سالہ شخص کے قتل کا واقعہ گذشتہ سال ہوا تھا، الجزائر جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بےگناہ ثابت ہوا تھا۔

تحقیقات کے مطابق مقتول جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے گیا تھا، عدالت نے مقتول کے قتل کے الزام میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی لگی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ الجزائر میں گذشتہ سال جنگلات میں لگنے والی آگ سے نوے افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :