بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے/ فائل فوٹو
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے/ فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک  دیا گیا جس پر انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔

اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پاسپورٹ پر عرفی کے نام کی اسپیلنگ بھی مختلف لکھی گئی ہے۔ 

اداکارہ کو دبئی جانے سے کیوں روکا گیا؟

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو۔

مزید خبریں :