پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ لیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر گھر آنے والے شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے لو ٹ لیے۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات 24 نومبر کو ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل نامی شہری شاپنگ بیگ میں رقم لیے  گھر کے باہر رکتا ہے، ریکی کرتے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو قریب آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر شاپنگ بیگ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری بینک سے رقم لے کر گھر پہنچا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے، جلد ملزمان کو بھی ٹریس کر لیں گے۔

مزید خبریں :