ویڈیو: علی ظفر نے خواجہ سراؤں کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ کر دیا

فوٹو: انسٹاگرام/علی ظفر
فوٹو: انسٹاگرام/علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی مختلف اعزازت سے نوازا جائے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔

گلوکار جب اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئے تو انہوں نے اپنی تقریر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ سراؤں سے متعلق لکس اسٹائل ایوارڈ کی انتظامیہ سے درخواست بھی کی۔

علی ظفر نے کہا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔

انہوں نے اپیل کی کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔

مزید خبریں :