پاکستان
Time 27 نومبر ، 2022

ارشد شریف کی موت قتل ہے اور اس قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں: رانا ثنا اللہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے اور اس قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر میں جلسے کا فضائی جائزہ لیا، جب دیکھا کہ لوگ نہیں آئے تو دونوں وزرائے اعلیٰ کو سزا کے طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی کے بارے میں ان کی ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کبھی نہیں رُک سکتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گِل اور اعظم سواتی اپنے معاملے میں درخواست دینا ہی نہیں چاہتے، دونوں جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں، ہم تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :