دنیا
Time 27 نومبر ، 2022

سرعام دوسری خاتون کے کپڑے پھاڑ کر شوہر کو زیادتی کیلئے اکسایا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا / فائل فوٹو
یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا / فائل فوٹو

ممبئی میں ایک 38 سالہ خاتون کو اپنے شوہر کو دوسری خاتون کے ساتھ زیادتی کے لیے اکسانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس خاتون نے 2020 میں پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کے کپڑے پھاڑ کر اپنے شوہر کو زیادتی کے لیے اکسایا تھا۔

اس خاتون کے اپنی پڑوسی سے تعلقات کافی عرصے سے خراب تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ گواہوں کے بیانات سے واضح ہوجاتا ہے کہ مجرمہ نے متاثرہ خاتون کے خلاف طاقت کا استعمال دانستہ طور پر کیا حالانکہ اسے نتائج کا علم تھا۔

عدالت کے مطابق مدعی پر تشدد اور کپڑے پھاڑ کر مجرمہ نے پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے کہا کہ گواہوں سے معلوم ہوا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس عمارت میں رہنے والے مرد بھی وہاں موجود تھے۔

مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ آئی پی سی کے سیکشن 354 کی خلاف ورزی ہے اور اس کے تحت کسی خاتون کو بھی زیادتی کے اکسانے کا مجرم قرار دیا جاسکتا ہے اور انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔

عدالت نے زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی بجائے کم از کم ایک سال قید اور 6 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اس کا تعلق مجرمہ کی ماں کے ساتھ بہت اچھا تھا اور یہی دونوں کے درمیان تنازع کی وجہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران مجرمہ نے چپل ماری تھی اور ایک پڑوسی نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے گلا پکڑ کے کپڑے پھاڑ دیے۔

مزید خبریں :