کھیل
Time 27 نومبر ، 2022

کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیکر ورلڈکپ سے باہر کر دیا

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں کروشیا نے کینیڈا کو شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اتوار کو گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈاکے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

 کروشیا کی جانب سے آندریج نے 2 جبکہ مارکو لیواجا اور لورو میجر نے ایک ایک گول کیا، کینیڈا کا واحد گول ڈیوس نے کیا۔

کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد کروشیا نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد کینیڈا آخری نمبر پر موجود ہے،واضح رہے کہ کینیڈا کو آخری گروپ میچ ابھی کھیلنا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔

مزید خبریں :