پاکستان
Time 28 نومبر ، 2022

کیا آرٹیکل 14 طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہےگا؟ عمران کا سپریم کورٹ سے سوال

قابلِ فہم غصے اور مایوسی میں اعظم سواتی ‏ردِعمل دیتے ہیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے: عمران خان۔ فوٹو فائل
قابلِ فہم غصے اور مایوسی میں اعظم سواتی ‏ردِعمل دیتے ہیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے: عمران خان۔ فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے سوال پوچھا ہے کہ ؟ کیا دستور کا آرٹیکل 14 اعلیٰ اور طاقتور ریاستی حکام کے لیے ہی قابلِ اطلاق رہےگا؟

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ دستور کا آرٹیکل 14 ”شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت“ قرار دیتا ہے، سپریم کورٹ سے سوال ہے دستورکے اس آرٹیکل کا اطلاق محض طاقتور تک محدود ہے؟ باقی سب کے لیے تو شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‏سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کی اہلیہ کو ایک نازیبا ویڈیو بھجوا کر ان کی تذلیل کی گئی، ہفتوں تک وہ سپریم کورٹ سے انصاف کے منتظر رہے مگر کوششیں بےسود رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا قابلِ فہم غصے اور مایوسی میں وہ ‏ردِعمل دیتے ہیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ملک بھر میں ان کے خلاف کم و بیش 15 پرچے کاٹ دیے جاتے ہیں، اپنے معزز ججز سے میں پھر سے پوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کدھرہے؟ کیا دستور کا آرٹیکل 14 اعلیٰ اور طاقتور ریاستی حکام کے لیے ہی قابلِ اطلاق رہےگا؟

مزید خبریں :