کاروبار
Time 28 نومبر ، 2022

ملک میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1750 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1750 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1750 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1750 روپےبڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر  ایک لاکھ 38 ہزار 288 روپےہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1759 ڈالر فی اونس ہے۔