پاکستان
Time 28 نومبر ، 2022

پنجاب اور کے پی اسمبلی سے کب مستعفی ہوا جائے؟ پی ٹی آئی نے لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ لیا

عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے شرکا کو بابر اعوان اور علی ظفر نے آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی— فوٹو:فائل
عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے شرکا کو بابر اعوان اور علی ظفر نے آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ 

لاہور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، فردوس شمیم نقوی ،عثمان بزدار ، سبطین خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلی سے مستفی ہونے کیلئے آئینی مرحلے سے آگاہ کیا کیا گیا اور حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :