دنیا
Time 28 نومبر ، 2022

ورلڈکپ میں مراکش سے شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

درجنوں مشتعل افراد نے کاروں کو اُلٹ کر انہیں آگ لگا دی اور گاڑیوں پر پتھربرسائے— فوٹو: رائٹرز
درجنوں مشتعل افراد نے کاروں کو اُلٹ کر انہیں آگ لگا دی اور گاڑیوں پر پتھربرسائے— فوٹو: رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش سے شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز اور دیگر شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کیا تھا۔

میچ ہارنے کے بعد بیلجیئم کے حامی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے، درجنوں مشتعل افراد نے کاروں کو اُلٹ کر انہیں آگ لگا دی۔

مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھربرسائے، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کرتے ہوئے 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہنگاموں میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس نے وسطی برسلز کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن، بس اور ٹرام سروس بند کر دی۔

دارالحکومت کے علاوہ بھی کئی شہروں میں ہنگامے ہوئے۔

مزید خبریں :