بھارتی فلم 'دی کشمیر فائلز 'بیہودہ پروپیگنڈا قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی فلم 'دی کشمیر فائلز 'کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی جیوری کے صدر نے بھارتی فلم 'دی کشمیر فائلز' کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے۔

 دی کشمیر فائلز مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں پر مبنی بالی ووڈ فلم ہے۔ یہ 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر بنائی گئی ریاستی پروپیگینڈا فلم ہے۔ فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی کردار میں اور دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔

جیوری کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے علاوہ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے۔

واضح رہے کہ دی کشمیر فائلز رواں برس 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

مزید خبریں :