پاکستان
Time 29 نومبر ، 2022

بچوں کو اغوا کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار، چچا اپنے کمسن بھتیجے کا قاتل نکلا

5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6 نومبر کو مقامی نہر کےقریب سے ملی تھی: پولیس/ فائل فوٹو
5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6 نومبر کو مقامی نہر کےقریب سے ملی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

شیخوپورہ میں پولیس نے بچوں کے دو اغوا کیسز میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ایک کیس میں چچا مغوی بھتیجے کا قاتل نکلا اور دوسرے کیس میں مغوی بچے کے والد کا ملازم اور  اس کے ساتھی اغواکار نکلے۔ 

ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیرسیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6  نومبر کو مقامی نہر کےقریب سے ملی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی، ملزم نے اسے منانے کیلئے بھائی کی مدد طلب کی، بھائی نے انکار کیا تو ملزم نے اسےکمسن بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

دوسرے کیس میں 4 سالہ یاسین کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بچے کے والد سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، فیصل، عبدالرحمان اور عاطف شامل ہیں، مرکزی ملزم عرفان مغوی بچے کے والد کا ملازم نکلا۔

مزید خبریں :