کاروبار
Time 29 نومبر ، 2022

اسٹیٹ بینک کو ایشین انفرا اسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول

رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے: اسحاق ڈار—فوٹو: فائل
رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے: اسحاق ڈار—فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوچکے ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔