پاکستان
Time 30 نومبر ، 2022

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے ایک بار پھر  پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

حکومت کا ایک بار پھر  پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :