30 نومبر ، 2022
اوکاڑہ میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں8ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار کو گرفتار کرکے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق میوزک ٹیچراور چوکیدار نے دو ماہ تک نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 3 ملازموں کو معطل کردیا اور معطل ملازمین میں میوزک ٹیچر، چوکیداراور اٹینڈنٹ شامل ہیں۔