کھیل
Time 01 دسمبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا اور پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فوٹو: فیفا
فوٹو: فیفا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ سی سے ارجنٹینا اور پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

گروپ سی کے پہلے میچ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔ 

ارجنٹینا نے پولینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ سی کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔میکسیکو فتح کے باوجود راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ سعودی عرب کا بھی میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ سی میں ارجنٹینا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ پولینڈ اور میکسیکو 4،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پولینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

فوٹو: فیفا اسکرین شاٹ
فوٹو: فیفا اسکرین شاٹ


مزید خبریں :