کھیل
Time 01 دسمبر ، 2022

لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے مبارکباد

حارث رؤف لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، حارث رؤف محنتی کرکٹر ہے اور اسے محنت کا پھل مل رہا ہے: عاطف رانا/ فائل فوٹو
حارث رؤف لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، حارث رؤف محنتی کرکٹر ہے اور اسے محنت کا پھل مل رہا ہے: عاطف رانا/ فائل فوٹو

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی گئی۔

لاہور قلندرز  کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف لاہور قلندرز پلیئز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، حارث رؤف محنتی کرکٹر ہے اور اسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔

عاطف رانا نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر  لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بھی حارث رؤف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو اور فخر کو ڈھیروں مبارکباد ہو۔

انہوں نے کہا کہ قلندرز فیملی اور فینز کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کرنےکے لیے نیک خواہشات حارث رؤف کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :