مستی میں جھومتے گوریلا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بندر اکثر اپنی شرارتوں سے جانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے رہتے ہیں۔

اسی حوالے سے بندر کی نسل سے تعلق رکھنے والے گوریلا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ منفرد طریقے سے کیے جانے والا ڈانس ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوریلا ایک پانی کے ٹب میں موجود ہے اور پانی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈانس کررہا ہے۔

زیر گردش ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ  تبصرے کیے جارہے ہیں جب کہ گوریلا کے ڈانس کو  پسند بھی کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کس ملک کی ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔