کاروبار
Time 01 دسمبر ، 2022

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  25 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 26 کروڑ  68 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر تقریباً ساڑھے 7 ارب ڈالر تھے۔

کمرشل بینکوں کے پاس ڈالرکا ذخیرہ گذشتہ ہفتے 6 کروڑ ڈالر بڑھا تھا۔ پچیس نومبر تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ  ڈالر تھے۔

مزید خبریں :