دنیا
Time 03 دسمبر ، 2022

سلامتی کونسل کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

سلامتی کونسل نے افغان حکومت سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتی مشنز، قونصل خانوں اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا— فوٹو:فائل
سلامتی کونسل نے افغان حکومت سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتی مشنز، قونصل خانوں اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا— فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملےکے زخمی جوان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل نے افغان حکومت سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتی مشنز، قونصل خانوں اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کا کہنا تھاکہ رکن ممالک کے سفارت خانوں، قونصل خانوں اور عملےکی سکیورٹی کوبرقرار رکھا جائے، افغانستان میں فریقین سفارتخانوں، قونصل خانوں، سفارتی عملے کی سلامتی اور تحفظ کااحترام کریں۔

سلامتی کونسل کے مطابق ریاستیں ویاناکنونشن کے تحت سفارتخانوں، قونصل خانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں اور دہشتگردی کے مرتکب افراد، منصوبہ ساز، فنانسرز اور اسپانسرزکوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :