کاروبار
Time 03 دسمبر ، 2022

کراچی میں ایک کلو چینی 100 روپے کی ہوگئی

تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے— فوٹو: فائل
تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے— فوٹو: فائل

کراچی میں ایک کلو چینی 100 روپے کی ہوگئی، ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت ساڑھے 85 روپے ہوگئی۔

ہول سیل مارکیٹ میں نومبر کے وسط سے اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر درج  کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :