دنیا
Time 03 دسمبر ، 2022

بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات، مقبوضہ کشمیر کے مظالم بھی امریکا کو نظر نہ آئے

بین الاقوامی مذہبی آزادی پر خود مختار امریکی کمیشن کی سفارش بھی امریکا نے نظر انداز کر دی— فوٹو: فائل
بین الاقوامی مذہبی آزادی پر خود مختار امریکی کمیشن کی سفارش بھی امریکا نے نظر انداز کر دی— فوٹو: فائل

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات، تشدد،  قتل کے واقعات نظر انداز، مقبوضہ کشمیر کے مظالم بھی امریکا کو  نظر نہ آئے، امریکا نے مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں بھارت کا نام ہی شامل نہیں کیا۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی پر خود مختار امریکی کمیشن کی سفارش بھی امریکا نے نظر انداز کر دی۔ امریکی کمیشن نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک میں نمایاں اضا فہ ہوا ہے۔

بلیک لسٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ بھارت کو شامل نہ کر نے سے محکمہ خا رجہ کی اپنی رپورٹنگ میں ہی مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیاں ظاہر ہوتی ہیں۔

امریکی محکمہ خا رجہ کی نئی فہرست میں کیوبا اور نکارگوا کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، ایران، چین، شمالی کوریا اور  روس بدستور بلیک لسٹ میں موجود ہیں۔ ایری ٹیریا،میانمار ، تاجکستان اور ترکمانستان کے نام بھی فہرست سے نہیں نکالے گئے۔

مزید خبریں :