دنیا
Time 04 دسمبر ، 2022

ایران میں مظاہرین نےکل سے 3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دے دی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی مظاہرین نے کل سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دے دی ہے، مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر  پر  ریلی نکالنےکا بھی اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔

 دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔

 ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 64 بچوں سمیت 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں :