پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2022

لاہور میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں دوسالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہورکے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے دو واقعات میں دوسالہ بچے سمیت معمر ماں اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ جمال میں شہری قاسم علی کے گھر میں چولہا جلتے رہنے کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کا 2 سالہ بیٹا عظیم جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا 4 سالہ بیٹا ریحان جھلس کر زخمی ہو گیا۔

آگ لگنے کا دوسرا واقعہ گوالمنڈی کی کرشنا گلی میں پیش آیا جہاں 55 سالہ قاری عبید اللہ اور اس کی 80 سالہ ماں فاطمہ بی بی جھلس کر جاں بحق ہو گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،

دونوں جاں بحق ماں بیٹے کی میتیں میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

مزید خبریں :