کھیل
Time 05 دسمبر ، 2022

’ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں‘، رو ہت شرما کا بنگلادیش سے ہار پر جواب

ہمیں سیکھنا ہوگا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے خلاف کیسے کھیلنا ہے، یہ لوگ یہی کھیل کر بڑے ہوئے ہیں انہیں اندازہ ہے ان کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا ہے: بھارتی کپتان/ فائل فوٹو
ہمیں سیکھنا ہوگا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے خلاف کیسے کھیلنا ہے، یہ لوگ یہی کھیل کر بڑے ہوئے ہیں انہیں اندازہ ہے ان کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا ہے: بھارتی کپتان/ فائل فوٹو

بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پچ چیلنجنگ تھی اور  گیند ٹرن ہورہی تھی، ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ کھیلنا کیسے ہے،ہمیں کنڈیشنز کو استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے خلاف کیسے کھیلنا ہے، یہ لوگ یہی کھیل کر بڑے ہوئے ہیں انہیں اندازہ ہے ان کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ سارا گیم پریشر کو ہینڈل کرنے کا ہے ،ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی لیکن بولر نے اچھا دفاع کیا جو میچ کو اتنا قریب لے آئے اور مخالف ٹیم کو آخری گیند تک پریشر میں رکھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلےکے بعد جیت لیا تھا۔

بھارت کے187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی تاہم آخری وکٹ کی شراکت داری نے پورے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

مزید خبریں :