دنیا
Time 05 دسمبر ، 2022

چینی خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ کا مشن مکمل کرکے تین چینی خلاباز زمین پر واپس آگئے

خلائی اسٹیشن میں گزارا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے: خاتون خلاباز— فوٹو: گیٹی امیج
خلائی اسٹیشن میں گزارا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے: خاتون خلاباز— فوٹو: گیٹی امیج 

چین کے خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پہلی خاتون خلا باز سمیت تین چینی خلاباز زمین پر واپس آگئے۔

چینی خلا باز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے آخری تعمیراتی مرحلے کی نگرانی کیلئے 5 جون کو خلا کیلئے روانہ ہوئےتھے۔ 

اس مشن میں  خاتون خلا باز سمیت تین چینی خلاباز شامل تھے۔

چینی خلا باز گزشتہ روز چین کے خود مختار علاقے اندرونی منگولیا میں شینزو 14 خلائی جہاز سے زمین پر اترے۔

چین کی خلائی ایجنسی نے اس مشن کو مکمل طورپرکامیاب قرار دیا جبکہ خاتون خلا باز  کا کہنا تھا کہ خلائی اسٹیشن میں گزارا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے۔

خیال رہے کہ چین اپنے خلائی پروگرام پر گذشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکا کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔

مزید خبریں :