دنیا
Time 05 دسمبر ، 2022

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے، دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کے فاصلے پر ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا روسی شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جب کہ  سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

 روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ رواں برس اگست میں روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقےکریمیا میں روسی فضائی اڈے میں دھماکے سے7 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :